پابندی کے باوجود پنجاب حکومت کا 60کروڑ کی520نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ قومی خزانہ پر بوجھ ہے :میاں کامران سیف

جمعرات 20 جولائی 2017 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہپابندی کے باوجود پنجاب حکومت کی جانب سی60کروڑ کی520نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ قومی خزانہ پر بوجھ ہے محکمہ خزانہ ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعتراضات کے باوجود سمری منظوری کیلئے سب کیبنٹ کمیٹی خزانہ کو بھجوانا بیڈ گورننس ہے کیونکہ حکومت پنجاب 2016ء میں سرکاری ملازمین کو گاڑی کی بجائے کروڑوں روپے کنوینس الائونس کی مد میں دینے کی منظوری دے چکی ہے اور پنجاب بھر کے تمام افسران کنوینس الائونس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کررہی ہے اس کے باوجود تمام سرکاری افسران سرکاری ٹرانسپورٹ پٹرول، اور ڈرائیور کی سہولیات بھی حاصل کررہے ہیں جو کرپشن کی بدترین مثال ہے پنجاب حکومت کے بڑے افسران ایک سے زائد گاڑیاں اور پٹرول بھی استعمال کررہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ سرکاری افسران کو کنوینس الائونس دینے کے فیصلہ کے بعد انہیں سرکاری گاڑیاں فراہم کرنا قومی خزانہ پر بوجھ ہے جب کنوینس الائونس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کیا جارہا ہے تو گاڑیاں دینا غیر قانونی اقدام ہے ۔نیب اور اینٹی کرپشن کے ادارے اس کا نوٹس لیں او ر وہ تمام سرکاری افسران جو سرکاری گاڑیاں استعمال کررہے ہیںان سے کنوینس الائونس کی مد میں ریکوری کرکے قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :