قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کو اگر گزشتہ 2 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ڈیلی ویجز ملازمین کام بند کر دینگے ، پی آئی اے ایمپلائز یونین

جمعرات 20 جولائی 2017 21:50

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کو اگر گزشتہ 2 ماہ کی تنخواہوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ڈیلی ویجز ملازمین کو اگر آج گزشتہ 2 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ڈیلی ویجز ملازمین کام بند کر دینگے اس بات کا فیصلہ پی آئی اے ایمپلائز یونین کے اجلاس میں کیاگیا جس میں بتایاگیا کہ پی آئی اے ڈیلی ویجز ملازمین جن کی تعداد پانچ سو ہے کو گزشتہ دو ماہ مئی اورجون کی تنخواہوںکی ادائیگی نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے ملازمین نے کام بند کرنے کا الٹی میٹم دیدیا ہے ڈیلی ویجز ملازمین کے اس الٹی میٹم کے بعد پی آئی اے حکام نے تنخواہوں سے محروم ملازمین کو مذاکرات کی دعوت دی جسے ملازمین نے مسترد کر دی اور پی آئی اے حکام کو انتباہ کیا کہ اگر انہوں نے آج ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو وہ ہڑتال پر چلے جائیں گے ڈیلی ویجز ملازمین کی اس دھمکی کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر آپریشنل سسٹم کے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :