بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد ،ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 20 جولائی 2017 21:22

بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر رحمان ملک کے گھر آمد ،ملک کی موجودہ سیاسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو سینیٹر رحمان ملک کے گھر پہنچے اور ان سے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ پاناما ٹرائیل کے پاکستانی سیاست پر گہرے اثرات پر تفصیلی بحث کی گئی ،ْسینیٹر رحمان ملک نے بلاول بھٹو زرداری کو پاناما کیس پر تفصیلی بریفنگ دی۔