ایل او سی پر بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں ،ْ بھارتی فوج کی اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے ،ْ پیپلز پارٹی

جب تک بھارت کو منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو اس طرح کے حملے ہوتے رہیں گے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کو عالمی سطح پر ہر فورم میں اٹھایا جائے ،ْ سعید غنی ،ْ سلیم مانڈوی والا ،ْ شیری رحمن کی گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 21:22

ایل او سی پر بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں ،ْ بھارتی فوج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں ،ْ بھارتی فوج کی اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے ،ْ جب تک بھارت کو منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو اس طرح کے حملے ہوتے رہیں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، جس سے لائن آف کنٹرول پر بے گناہ لوگ شہید ہو رہے ہیں۔

جب تک بھارت کو منہ توڑ جواب نہ دیا گیا تو اس طرح کے حملے ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پوری قوت کے ساتھ جواب دینا چاہئے تاکہ وہ دوبارہ فائرنگ کرنے کی جرات نہ کر سکے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر کے عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے نتیجہ میں بے گناہ لوگ شہید ہو رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے اور بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کو عالمی سطح پر ہر فورم میں اٹھایا جائے تاکہ عالمی برادری سفارتی سطح پر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کا ساتھ دے۔