واپڈا کا بجلی چوروں کیخلاف کامیاب کاروائی، ڈائرک کنکشن استعمال کرنیوالے 10افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 20 جولائی 2017 21:19

واپڈا کا بجلی چوروں کیخلاف کامیاب کاروائی، ڈائرک کنکشن استعمال کرنیوالے ..
شبقدر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) واپڈا شبقدر ڈویژن کی بجلی چوروں کے خلاف کامیاب کاروائی، ڈائرک کنکشن استعمال کرنے والے دس افراد رنگے ہاتھوں گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسین واپڈا کے ھدایت پر واپڈا شبقدر ڈویژن سٹاف نے علاقہ میرزئی میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دس بجلی چوروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی ار درج کر لی ۔ ایکسین واپڈا نے کہا کہ بجلی چوری سے اجتناب کریں ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :