وزیر برائے وفاقی تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان کی زیر صدارت نصاب کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 20 جولائی 2017 21:16

وزیر برائے وفاقی تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان کی زیر صدارت نصاب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے پانچویں جماعت کے حتمی نصاب کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں جمعرات کو نصاب کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران ایجوکیشن کے جوائنٹ ایڈوائزر رفیق طاہر نے ان 8 مضامین کے نئے نصاب بارے وزیر کو بریف کیا جن پر نظرثانی کی گئی ہے ان مضامین میں جنرل سائنس، جنرل نالج، سوشل سٹڈیز، ریاضی، اسلامیات اور انگریزی شامل ہیں۔

اس ضمن میں اخلاقیات اور اقدار بارے مواد شامل کرنے پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ جمہوری کلچر قومی آہنگی اور تنوع کے بارے مواد نصاب میں شامل کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ تمام مضامین پر نظرثانی کر لی گئی ہے اور ان میں اقدار اور اخلاقیات کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر نے کمیٹی کو اس کی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت نے ملک میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس ضمن میں جدید تعلیمی معیارات کی بنیاد پر نظرثانی کی گئی ہے جو کہ اس سمت میں درست اقدام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نصاب میں سیکھنے کے نظریہ کی بنیاد پر سٹوڈنٹ لرننگ کے نتائج بارے بتایا گیا ہے اور اخلاقی تربیت کردار سازی ، تنوع کی ستائش شہری امور اور جمہوریت کو سمجھنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے جس سے نہ صرف سکالرشپ بہتر ہو گی بلکہ ذمہ دار شہریوں کو فروغ ملے گا ۔ وزیر نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ نظرثانی شدہ نصاب کتابوں میں بروقت شامل کرے۔ تعلیمی نصاب کے ماہرین اور سرکاری حکام کے ورکنگ گروپ نے ارلی چائلد ہڈکئیر اور ایجوکیشن او رکلاس ایک سے لے کر 5تک کے نصاب کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام کے مشیر علی رضا ، وفاقی تعلیم کے سیکرٹری اور وزارت کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :