ڈی سی مردان نے ڈومیسائل برانچ کی ہفتہ اور اتوارکی چھٹیاں منسوخ کردیں

جمعرات 20 جولائی 2017 21:16

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹرعمران حامد شیخ نے ڈومیسائل برانچ کی ہفتہ اور اتوارکی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ان کے اوقات کا ر بھی شام 6بجے تک بڑھا دئیے ہیں یہاں جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ میٹرک امتحانات کے بعد طلباء کے ڈومیسائل بنانے کے دوران پیش آنے والے رش کے پیش نظر کیاگیاہے ،ڈی سی مردان نے ضلعی سیکرٹریٹ میں قائم ڈومیسائل برانچ کے اوقات کار صبح 8بجے سے شام چھ بجے مقررکردیاہے اورعملے کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں ،اس طرح تخت بھائی اور کاٹلنگ تحصیلوں کے شہریوں سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے ڈومیسائل وصول کریں ۔

متعلقہ عنوان :