ایازاحمدعبدالولی خان یونیورسٹی کے سینیٹ ممبربن گئے

جمعرات 20 جولائی 2017 21:16

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی کی خالی ہونے والی سینیٹ کی واحد نشست پر کانٹے دار مقابلے کے بعدمین کیمپس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایاز احمد نے کامیابی حاصل کرلی ایاز احمد جنہوںنے 27ووٹ لئے سینیٹ کے ممبر بن گئے ان کے مدمقابل سیکورٹی آفیسر میجر (ر) ارشد سہیل 17ووٹ لے کر ناکام رہے یادرہے کہ یونیورسٹی کے سینٹ کا یہ الیکشن یونیورسٹی ماڈرن ایکٹ کے تحت کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق یونیورسٹی میں ایڈمنسٹریشن سٹاف کو بھی سینٹ میں نمائندگی دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :