سراج الحق کی مبارکباد

جمعرات 20 جولائی 2017 21:11

سراج الحق کی مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے عبدالحفیظ عابد کو حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ کا بلامقابلہ صدر اور تجمل خان کو سیکرٹری جنرل اور دیگر تمام عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے اپنے تہنیتی بیان میں امید ظاہر کی کہ عبدالحفیظ عابد ، تجمل خان اور ان کے ساتھی حیدر آباد کی صحافی برادری کی فلاح و بہود کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور ان کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور جدوجہد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :