صدر مملکت کی روانگی ، کوئی ٹرین منسوخ کی نہ ہی کسی ٹرین کا انجن اتارا گیا‘ ترجمان ریلویز کی وضاحت

جمعرات 20 جولائی 2017 21:11

صدر مملکت کی روانگی ، کوئی ٹرین منسوخ کی نہ ہی کسی ٹرین کا انجن اتارا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان ریلوے نے نہ تو کوئی ٹرین منسوخ کی اور نہ ہی کسی ٹرین کا انجن اتارا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان ریلویز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز کے پاس کثیر تعداد میں اضافی انجن موجود ہیں، کسی ٹرین سے اتارنے کی کوئی ضرورت نہیں، بعض میڈیا گروپس کی طرف سے بے بنیاد پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے۔ صدر مملکت کا لاہور سے راولپنڈی جانے کے لئے ریل کار کا انتخاب پاکستان ریلویز کے لئے باعث فخر ہے۔ سبک خرام معمول کی ٹرین ہے اور طے شدہ اسٹیشنوں پر رکتی ہوئی منزل پر پہنچ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :