کامونکے ، آل پاکستان مسلم لیگ آئندہ الیکشن بھرپور عوامی حمایت سے جیت جائے گی،

فقیر حسین بخاری

جمعرات 20 جولائی 2017 21:07

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ آئندہ الیکشن بھرپور عوامی حمایت سے جیت جائے گی ، پارٹی چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں فعال کر دی گئی ہے ان خیالات کا اظہا ر آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنا ئزر فقیر حسین بخاری ، پنجاب یو تھ کے چیف آرگنا ئزر افضال رفیق جا گیردار، صدر سینٹرل پنجاب ہما یوں شرافت ، چیف آرگنا ئزر پنجاب چو ہدری اشرف ، جنرل سیکر ٹری سنٹرل پنجاب نو از ش علی وڑائچ ودیگر نے سبزی منڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنا ئزر فقیر حسین بخاری نے کہا کہ 12اگست کو فیصل آباد دھو بی گھاٹ میں بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس میں امید ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر (جنرل ریٹائرڈ) پرویز مشرف خطاب کر یں گے ، فقیر حسین بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی شرافت کا ڈھونگ جے آئی ٹی میں عیاں ہوچکا ہے اب صرف فیصلہ کا آنا با قی ہے ، انہوں نے کہا کہ سازش کا شور کرنے والے چو ر مچائے شور کے مصداق ہے، حکمرانوں کی کرپشن سے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا چلا جا رہا ہے ، معیشت تبا ہ اور اسٹاک مارکیٹ کرش ہو چکی ہے ،سابق صدر (جنرل ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے دور میں مہنگا ئی پر مکمل کنٹرول تھا اور پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن تھا ، افضال رفیق جا گیر دار نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان سے عوام خوشحال ہونگے ، مہنگا ئی سے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ، انہوں نے کہا کہ کامونکے کی عوام سابق صدر (جنرل ریٹائرڈ) پرویز مشرف سے بہت محبت رکھتے ہیں جس کے لیے 12اگست فیصل آباد جلسہ میں کامونکے سے ایک بڑا قافلہ شرکت کرے گا

متعلقہ عنوان :