سبی ،صوبائی حکومت کی جانب سے عید بونس اور اضافی بجٹ الائونس صرف مخصوص سفید پوش اور من پسند محکموں کے ملازمین کو دیا گیا، حاجی علی خان

جمعرات 20 جولائی 2017 21:07

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین (سی بی ای)سبی کے صدر حاجی علی خان چانڈیو ،جنرل سیکرٹری عمانویل بھٹی ،سینئر نائب صدر محمد سلیم بنگلزئی اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عید بونس اور اضافی بجٹ الائونس صوبے کے تمام ملازمین کو یکساں طور پر دیے جانے چاہیے تھے مگر انہتائی افسوس کیساتھ کہنا پڑرہاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عید بونس اور اضافی بجٹ الائونس صرف مخصوص سفید پوش اور من پسند محکموں کے ملازمین کو دیا گیا جس میں میونسپل کمیٹی سبی کے ملازمان کو نظرانداز کرنا محنت کش مزدوروں کے ساتھ سراسر نہ انصافی ہے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سبی کے ملازمین ملک و قوم کی خدمت میں ہمہ وقت پیش پیش رہتے ہیں اور ہر قومی و مذہبی تہوار کے موقع پر شہر کی صفائی و ستھرائی میں دن رات ایک کرتے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے میونسپل کمیٹی ملازمین کو یکسر نظر انداز کرنا سمجھ سے بالا تر ہے انہوںنے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے عید بونس اور اضافی بجٹ الائونس دیگر محکموں کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی سبی کے ملازمین کو بھی دی جانی چاہیے تاکہ میونسپل کمیٹی ایمپلائز یونین کے محنت کش مزدوروں میں پائی جانے والی مایوسی کو دور کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :