اداکار فرحان علی پاک فضائیہ پر بننے والی فلم پرواز ہے جنوں میں شامل

جمعرات 20 جولائی 2017 21:05

اداکار فرحان علی پاک فضائیہ پر بننے والی فلم پرواز ہے جنوں میں شامل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پاک فضائیہ پر بننے والی فلم 'پرواز ہے جنون' کی کاسٹ میں پاکستان کے کئی نامور اداکار موجود ہیں اور اب ایک اور معروف اداکار اس کا حصہ بن چکے ہیں۔'مالک' فلم کے اداکار فرحان علی آغاز بھی فلم میں حمزہ علی عباسی، احد رضا میر، ہانیا عامر، شاز خان اور مرینہ خان کے ساتھ اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان علی آغا کا کہنا تھا کہ 'فلم ساز نے مجھ سے ایک کردار میں جلوہ گر ہونے کی درخواست کی، کیوں کہ ان کے مطابق میں اس کردار کے لیے فٹ ہوں'۔اداکار کے مطابق فلم میں ان کے سینز کافی خاص ہوں گے۔جب فرحان علی آغا سے پوچھا گیا کہ کیا فلم میں اپنے کردار کے لیے انہوں نے کوئی ٹریننگ حاصل کی، جس پر انہوں نے خود کو 'پیدائشی فوجی' کہا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کی مشترکہ پروڈکشن کے ساتھ بنائی جانے والی اس فلم میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔فلم میں شوبز کاسٹ کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پائلٹس کو بھی دکھایا جائے گا۔ فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید نے بتایا تھا کہ 'عثمان خالد بٹ اس وقت اپنی فلم 'بالو ماہی' میں مصروف ہیں، جس کی وجہ سے ہماری فلم کی شوٹنگ متاثر ہوگی اور نہ ہی ہم فلم کی تاریخ کو آگے بڑھا سکتے ہیں، احد اس کردار کے لیے زیادہ بہتر ہیں'۔فلم 'پرواز ہے جنون' رواں سال ریلیز ہوگی، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :