بتایا جائے مجھ پر الزام کیا ہے: وزیراعظم کا سوال

آپ پر آرٹیکل 9A-5 کے تحت کرپشن کے الزامات ہیں: سپریم کورٹ

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 جولائی 2017 20:16

بتایا جائے مجھ پر الزام کیا ہے: وزیراعظم کا سوال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آپ پر آرٹیکل 9A-5 کے تحت کرپشن کے الزامات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے مسلسل پوچھے جانے پر کہ انہیں بتایا جائے کہ ان کا قصور کیا ہے، اس پر سپریم کورٹ کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے خصوصی بینچ نے وزیراعظم کو بتایا ہے کہ ان پر آرٹیکل 9A-5 کے تحت کرپشن کے الزامات ہیں۔ عدالت نے وزیراعظم کو وارننگ دی ہے کہ اگر منی ٹریل ثابت نہ کی گئی تو انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔