اب تک کی کاروائی سے ثابت ہوگیا بی بی مریم ہی اصل مالک ہیں جن کو بچانے کیلئے یہ کھیل جارہے ہیں،پی پی رہنماء

قطری ون ٹو کے بعد تھری کا بھی تیا پانچا ہو گیا،دستاویزات کا شور مچانے والوں کے وکلاء نے خود ہی ساری عمارت گرادی جس کے ملبے سے اب وزیر اعظم نہیں بچ پائیں گے،شیری رحمن، قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 21:05

اب تک کی کاروائی سے ثابت ہوگیا  بی بی مریم ہی اصل مالک ہیں جن کو بچانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اب تک کی کاروائی سے ثابت ہوگیا ہے کہ بی بی مریم ہی اصل مالک ہیں جن کو بچانے کیلئے یہ کھیل جارہے ہیں،قطری ون ٹو کے بعد تھری کا بھی تیا پانچا ہو گیا،دستاویزات کا شور مچانے والوں کے وکلاء نے خود ہی ساری عمارت گرادی جس کے ملبے سے اب وزیر اعظم نہیں بچ پائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماشیری رحمن نے پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل بنیفشل بی بی مریم نواز ہیں جس کو بچانے کیلئے ساری ن لیگ جھوٹی دستاویزات کے انبار لا رہی ہے، ججز ایک سال سے پوچھ رہے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے،نوشتہ دیوار سامنے ہے،مریم کے کونسل نے بھی تسلیم کرلیا کہ وہ بینی فیشل آنر ہیں، سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کے پاس کوئی موزوںجواب نہیں ہے ، کیس کو کھینچا جا رہا ہے تاکہ کیس ٹرائل کورٹ لے جایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج سے سینیٹ میں پاناما پر بحث شروع ہو جائے گی اور وہاں قرار داد بھی پیش کریں گے کیونکہ اب یہ سسٹم کیلئے مضر ہو گئے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے کیسز کی عمارت کا سارا سٹرکچر تباہ ہوگیا۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے پاس سپریم کورٹ میں کوئی جواب نہیں تھا،کیس کو کھینچا جا رہا ہے تاکہ اسے ٹرائل کورٹ لے جایا جا سکے، ان کے خلاف سینیٹ میں قرار داد پیش کریں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دستاویزات کھودا پہاڑ نکلا چوہا والی نکلیں اور الٹا انہی کے گلے پڑ گئیں۔ ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھاآج قطری تھری بھی آیا لیکن یہ بھی پہلے دونوں کی طرح اڑ گیا۔ جج صاحبان نے آبزویشن دی کہ اگر قطری عدالت میں پیش نہیں ہوتا تو معاملہ ختم، آج وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے کیسز کی عمارت کا سارا سٹرکچر تباہ ہوگیا۔

سب کچھ دیوار پر لکھا نظر آرہا ہے،انہوں نے کہاکہ 4 اپریل کو اعتزاز احسن نے بھٹو شہید کی برسی پر سب سے پہلے اس معاملے پر بات کی، پیپلز پارٹی کی طرف سے حکومت کے ساتھ کسی بھی ایشو پر نرمی نہیں کی گئی ہم نے ہر معاملے پر پوزیشن لی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگلے وزیر اعظم کیلئے بہت سے حکومتی وزیر پر امید ہیں دیکھتے ہیں کس کی امید بر آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :