ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کے حوالے سے درخواست

سپریم کورٹ نے سماعت بغیر کارروائی کے 27 جولائی تک ملتوی کردی

جمعرات 20 جولائی 2017 21:05

ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کے حوالے سے درخواست
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) سپریم کورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم و پی پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کے حوالے سے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کی27جولائی تک ملتوی کر دی، کیس کی مختصر سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کھوسہ صاحب آج یہ کیس نہیں سنا جا سکتا اگر کیس سنا تو خیر کی کوئی خبر نہیں آئے گی، آج اپ کے کمرہ عدالت میں کس طرح عدالتی کارروائی چلی ہے، جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے کہا کہ ٹھیک ہے کوئی قریب تاریخ دے دیں جبکہ جسٹس اعجاز افضل نے اشتفسار کیا کہ آپ سے گزشتہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم حسین کے میڈیکل چیک اپ کے حوالے سے سوالات کیے تھے، جس پر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین رضا مند ہیں عدالت جہاں سے چاہئے چیک اپ کروائیں میرے موکل نے علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے، بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے تین اپائنٹمنٹس منسوخ ہو چکی ہیں،بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت27جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :