پی ٹی وی جے آئی ٹی کی سرزنش اور برا بھلا کہلانے میں بازی لے گیا

وزیراعظم کے منہ سے چترال جلسہ میں الفاظ نکل گئے ،پی ٹی وی سنٹر سے فیڈ ریسور کلپ نکال دیا ، نجی ٹی وی چینل چلاتے رہے ،پی ٹی وی میں انکوائری شروع

جمعرات 20 جولائی 2017 20:58

پی ٹی وی جے آئی ٹی کی سرزنش اور برا بھلا کہلانے میں بازی لے گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے منہ سے چترال جلسہ میں جے آئی ٹی کو گزشتہ روز سرزنش اور برا بھلا کہلانے میں پی ٹی وی بازی لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی تمام ٹی وی چینلز کووزیراعظم کے چترال والے خطاب کی کلین فیڈ فراہم کررہا تھا تمام ٹی وی چینلز اس فیڈ سے ہی وزیراعظم کا خطاب چلا رہے تھے اچانک وزیراعظم نے جے آئی ٹی اور اس کی تحقیقات پربرسنا شروع کردیا پی ٹی وی نے چترال ڈی ایس این جی آف ایئر کرنے کی بجائے پی ٹی وی سنٹر سے فیڈ ریسور کلپ نکال دیا تاہم دیگر چینلز وزیراعظم کی سرزنش براہ راست دکھاتے رہے ، بعد ازاں اس بات کا معلوم ہونے پر پی ٹی وی میں انکوائری شروع ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :