خواجہ سلمان رفیق کا اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

جمعرات 20 جولائی 2017 20:52

خواجہ سلمان رفیق کا اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء)صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے جمعرات کے روز اپنے حلقہ انتخاب بابر بلاک ،یونین کونسل نمبر208 گارڈن ٹاؤن میں زیر تعمیرسڑک اور دیگر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا-انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں مٹیریل اور کوالٹی کاخاص طور پر خیال رکھاجائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل 208 خرم نذیر ، وائس چیئرمین چوہدری مولاداد ،سید وقاص شاہ کونسلر،ٹی ایم او گلبرگ فیصل شہزاد کے علاوہ دیگر افسران اور متعلقہ کنٹریکٹر بھی موجود تھے ۔