نواز شریف! دھمکیوں کا وقت چلا گیا ،ْ آپ کا تو اڈیالا جیل میں گھر تیار ہورہا ہے ،ْعمران خان

قطری کے خط کی سپریم کورٹ نے دھجیاں اڑادیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جو کھڑا ہوگا وہ آئین کی خلاف ورزی کریگا ،ْہمارے سڑکوں پر نکلنے کی نوبت نہیں آئے گی ،ْ میڈیا سے گفتگو 2018 تک خیبر پختونخوا میں 4 ہزار میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوجائیں گے ،ْپرویز خٹک

جمعرات 20 جولائی 2017 20:42

نواز شریف! دھمکیوں کا وقت چلا گیا ،ْ آپ کا تو اڈیالا جیل میں گھر تیار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف! دھمکیوں کا وقت چلا گیا ،ْ آپ کا تو اڈیالا جیل میں گھر تیار ہورہا ہے ،ْقطری کے خط کی سپریم کورٹ نے دھجیاں اڑادیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جو کھڑا ہوگا وہ آئین کی خلاف ورزی کریگا ،ْہمارے سڑکوں پر نکلنے کی نوبت نہیں آئے گی۔

جمعرات کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں 150 میگاواٹ کے ’شرمئے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ‘ کے معاہدہ کی تقریب کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مخالفانہ نعرے چھپانے کیلئے وزیراعظم کی ریکارڈڈ تقریر چلوائی گئی ،ْاحتساب نہ ماننے کی بات کر کے نواز شریف دھمکیاں دے رہے ہیں ،ْانہیں غلط فہمی ہوگئی ہے کہ وہ مغلِ اعظم ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ احساس ہے کہ آج کل نواز شریف کیلئے پبلک میں جانا مشکل ہے،مجھے سمجھ نہیں آئی نواز شریف نے دھمکی کیا دی ہے ،ْ یہ مجھے بھی دھمکی ہے اور سپریم کورٹ کو بھی ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بار بار عوام سے کہا وہ احتساب کیلئے تیار ہیں ،ْ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی ان کی مدد کیلئے بنائی کہ اور کوئی ثبوت ہے تو لے آئیں ،ْان کے پاس کوئی دستاویز ہے ہی نہیں ،ْ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کیںسپریم کورٹ میں حلف پرجھوٹ بولنے پر بھی سزا ہے ،ْ اٹارنی جنرل کے مطابق عدالت میں جھوٹ بولنے کی سزا سات سال ہے ۔

عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کا تکبر ہے کہ کسی نے جرات کیوں کرلی ان سے سوال کرنے کی ،ْ نواز شریف !آپ کے پاس وقت کم ہے ،ْ دھمکیوں سے کسی کو خوف نہیں ،ْ کہتے ہیں الزام کیا ہے ،ْ آپ پر 12 کیسز تو نیب میں پڑے ہیں ،ْآپ کا کاروبارہی کرپشن ہے ،ْجو کمپنیاں بنا رکھی تھیں وہ تو فراڈ تھا ،ْ ان کے نئے دستاویز پر ساری غلطیاں اور جعل سازی سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا کہ 99 میں جب مشرف نے ان کی حکومت ہٹائی تو لاہور میں مٹھائیاں بانٹی گئیں ،ْیہ پنجاب پولیس اور پٹواری ہٹالیں اور پھر مجھے پبلک سڑکوں پر نکال کر دکھائیں ،ْ ہمیں سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،قطری کے خط کی سپریم کورٹ نے دھجیاں اڑادیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جو کھڑا ہوگا وہ آئین کی خلاف ورزی کرے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ میں استعفیٰ نہیں مانگ رہا، میں کہہ رہا ہوں آپ جیل میں جائیں گے،مجھے تو اس وقت یہ سب لوگ اڈیالہ جیل کے امیدوار لگ رہے ہیں، نواز شریف کوسڑک نظر نہ آئے تو وہ پرفارمنس سمجھتے ہی نہیں۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف 30 سال سے کرپشن کررہے ہیں اور پھر الزام پوچھتے ہیں انہوںنے کہاکہ دنیا اب بدل گئی ہے اور یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اور الیکٹرانک میڈیا کا زمانہ ہے، منی لانڈرنگ دہری کرپشن ہوتی ہے کیونکہ اس کے ذریعے چوری کا پیسا باہر بھیجا جاتا ہے۔قبل ازیں خیبر پختونخوا ہاؤس میں 150 میگاواٹ کے ’شرمئے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ‘ کے معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ 2018 تک خیبر پختونخوا میں 4 ہزار میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوجائیں گے جبکہ صوبے میں 20 ہزار میگاواٹ سستی پن بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔اس موقع پر منصوبے پر سرمایہ کاری کرنے والی خیبر پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کا کہنا تھا کہ پن بجلی کے اس منصوبے پر 45 ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ منصوبہ پانچ سال میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :