تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520 فٹ تک پہنچ گئی، پاور ہائوس کے ساتھ سپل وے کھول دیا گیا

جمعرات 20 جولائی 2017 20:42

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520 فٹ تک پہنچ گئی، پاور ہائوس کے ساتھ سپل ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520 فٹ تک پہنچ گئی۔ ڈیم کے پاور ہائوس کے ساتھ سپل وے سے بھی پانی کا اخراج جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ کے بعد لیول 1520 فٹ ہو گیا جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 248000 اور اخراج 164900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح تربیلا ڈیم کے تمام 14 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں جن سے بجلی کی پیداوار 3200 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج کیلئے پاور ہائوس کے ساتھ ساتھ ایک سپل وے کو بھی کھول دیا گیا جس سے پانی کا اخراج جاری ہے تاہم کھولے جانے والے ایک سپل وے کو اضافی پانی کی بجائے روٹین کے پانی اخراج کیلئے کھولا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :