سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور کے سیکیورٹی گارڈز نے دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال کر دی

جمعرات 20 جولائی 2017 20:38

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور کے سیکیورٹی گارڈز نے دو ماہ سے تنخواہ نہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سیکیورٹی گارڈز نے دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال کر دی، انتظامیہ سے دو گھنٹے طویل مذاکرات میں تنخواہ دینے کی یقین دہانی پر سیکیورٹی گارڈز نے ڈیوٹی کے فرائض انجام دینا شروع کر دیئے۔ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سیکیورٹی گارڈز نے ہڑتال ختم کر دی ہے، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر سیکیورٹی گارڈز اور انتظامیہ کے درمیان دو گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے جس کے سیکیورٹی گارڈز نے ڈیوٹی دینا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سوئی گیس انتظامیہ نے اسی روز تنخواہ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ،واضح رہے کہ سیکیورٹی گارڈز نے دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتال کی تھی، اور لاہور ریجن دفتر میں سیکیورٹی گارڈز نے ڈیوٹیز سنبھالنے سے انکار کر دیا تھا، ہڑتال کے بعد سیکیورٹی گارڈز اور ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے،سیکیورٹی گارڈز کے مطابق ہڑتال کرنے پر ایڈمن آفیسرز کی جانب سے نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :