نوازشر یف استعفیٰ دے کر ا پنی جگہ کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیں‘ پارلیمنٹ وجمہوریت قائم رہے گی ‘جس راجہ اصغر کو جے آئی ٹی کے سر براہ واجد ضیا کا رشتہ دار قرار دیا جارہا ہے وہ کبھی تحر یک انصاف کا رکن نہیں رہا ‘میں 1976سے لندن میں کاروبار کر رہا ہوں مجھے سے آج بھی کوئی کاربار ریکارڈ مانگے تو تمام ریکارڈ دینے کو تیار ہوں

سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورکی پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 20:38

نوازشر یف استعفیٰ دے کر ا پنی جگہ کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیں‘ پارلیمنٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم یہ نہیں کہتے حکومت واسمبلیاں ختم کر دیں بلکہ نوازشر یف استعفیٰ دیکر اپنی جگہ کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیں تاکہ پارلیمنٹ اور جمہوریت قائم رہے ‘جس راجہ اصغر کو جے آئی ٹی کے سر براہ واجد ضیا کا رشتہ دار قرار دیا جارہا ہے وہ کبھی تحر یک انصاف کا رکن نہیں رہا ‘میں 1976سے لندن میں کاروبار کر رہا ہوں مجھے سے آج بھی کوئی کاربار ریکارڈ مانگے تو تمام ریکارڈ دینے کو تیار ہوں۔

وہ بروز جمعرات اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ سپر یم کورٹ میں آج منی ٹر یل دیدیں تو کل ہی کیس ختم ہوجائیگا مگر حکمرانوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں اس لیے وہ سپر یم کورٹ میں ہر روز کوئی نیا ایشوز اور بات شروع کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف جمہو ریت آئین وقانون کے ساتھ ہیں اور جمہو ریت کو سپورٹ کر تے رہیں گے اس لیے ہم یہ نہیں کہتے حکومت اور اسمبلیاں ختم کر دیں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف استعفیٰ دیکر کسی اور کووزیر اعظم بنادیں ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک کے صدر سعید نے جے آئی ٹی کے سامنے خود اعتراف کیا وہ بنک کا تجر بہ نہیں رکھتا بلکہ اسحاق ڈار کا دوست ہونے کی وجہ سے بنک کا صدر بنادیا گیا اس ملک اور قوم کے ساتھ اور ظلم کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بر طانیہ میں ایک وزیر کو صرف اس وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا کیونکہ اس نے اپنی ایک ملازمہ کیلئے ویزہ کی سفارش کی مگر پاکستان میں کر پشن کر نیوالوں کو کوئی نہیں پکڑ تااور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکمرانوں کا بھی شفاف احتساب ہورہا ہے اور پوری قوم احتساب کیلئے متحد ہے ۔