لاہور ائیرپورٹ اور اس کے اطراف میں کالی گھٹائیں چھا گئیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے شام 6 بجے تک موسمی وارننگ جاری کر دی گئی

جمعرات 20 جولائی 2017 20:35

لاہور ائیرپورٹ اور اس کے اطراف میں کالی گھٹائیں چھا گئیں، محکمہ موسمیات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) لاہور ائیرپورٹ اور اس کے اطراف میں کالی گھٹائیں چھا گئیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے شام 6 بجے تک موسمی وارننگ جاری کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق شہر بھر کی طرح لاہور ائیرپورٹ اور اس کے اطراف میں ایک مرتبہ پھر کالی گھٹائیں چھا گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ اور اس کے گردونواح میں شام چھ بجے تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش برسنے کا امکان موجود ہے۔

سول ایوی ایشن نے تمام ائیرلائنز کو موسمی وارننگ سے آگاہ کر دیا ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے بھی ایئرلائنز کو چھوٹے طیاروں کی پروازیں محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ اور اس کے اطراف ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :