پابندی کے باوجود سرکاری اداروں کیلئے 520 نئی گاڑیاں خریدنے کا معاملہ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں التوا کار جمع کرادی

جمعرات 20 جولائی 2017 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) پابندی کے باوجود سرکاری اداروں کیلئے 520 نئی گاڑیاں خریدنے کا معاملہ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں التوا کار جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایم پی اے ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے التوائے کار کرائی، التوائے کار کے مطابق حکومت پنجاب نے سرکاری اداروں کیلئے پابندی کے باوجود 60کروڑ سے 520 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی کے اعتراض کے باوجود صوبائی سب کمیٹی کو سمری بجھوا دی گئی ہے، متن کے مطابق مطلوبہ گاڑیاں دفتری استعمال میں کم اور ذاتی استعمال میں زیادہ ہوتی ہیں، اس کے علاوہ نئے مالی سال میں 500 گاڑیاں محکمہ زراعت اور دیگر محکموں و منصوبوں کیلئے بھی خریدی جارہی ہیںواضح رہے کہ حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا کہ اب حکومتی سطح پر نئی گاڑیاں نہیں خریدی جائینگی۔