ڈیرہ اسماعیل خان، سدرہ شریف کے قریب پرانی دشمنی میں پر 2 فریقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ،1شخص جاں بحق

جمعرات 20 جولائی 2017 20:30

ڈیرہ اسماعیل خان، سدرہ شریف کے قریب پرانی دشمنی میں پر 2 فریقوں میں ..
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) تھانہ یارک کی حدود میں سدرہ شریف کے قریب قتل مقاتلے کی دشمنی میں دو فریقوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ،الگ الگ مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں سدرہ شریف کے قریب دو فریقوں میں فائرنگ کے تبادلے میں سولہ سالہ یونس اتراء ولد عثمان سکنہ بیہل بڈھ جاں بحق جبکہ دوسرے فریق کی طرف سے کریم اللہ ولد منظور حسین سکنہ وانڈہ سولن زخمی ہوگیا ،فریقین میں قتل مقاتلے کی دشمنی بتائی جاتی ہے یارک پولیس نے دونوں فریقوں کی رپورٹ پر قتل واقدام قتل کی دفعہ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :