بنوں، اے ایس آئی کو زخمی کرنیوالے ملزمان نے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کردیا،پولیس ترجمان

جمعرات 20 جولائی 2017 20:30

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) اے ایس آئی کو زخمی کرنے والے ملزمان نے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کردیابنوں ریجن پولیس نے جرائم کی دنیا میں رہنے والوں کے خلاف گھیراتنگ کردیاہے سال 2015 ء میں اے ایس ائی سمیع اللہ کوزخمی کرنے والے مجرمان اشتہاریوں نے خود کوڈاڈیوالہ پولیس کے حوالے کر دیا،ریجنل پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی بنوں دارعلی خان خٹک کی خصوصی ہدایت پرریجن بھر میں جرائم پیشہ عناصرخلاف کاروائی کی جائے کیونکہ وہ کسی رعایت کے مستحق نہیںاوران کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا احکامات کی روشنی میںریجن بھرمیں کاروائیاں جاری وساری ہیں، ڈی پی او لکی خالد ہمدانی کی زیر نگرانی ایس ڈی پی اونورنگ کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ڈاڈیوالہ وحید نور خان،کیوارایف سکواڈ،ایلٹ فورس،ایف ار پی جوان ہمراہ بھاری نفری نے علاقہ میں جرائم پیشہ ،منشیات فروش ، اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موجودہ پولیس کی روش، چھاپوں سے تنگ آکر گل گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک مجرمان اشتہاری جمیل اورعبدالرزاق سکنائے عباس خٹک جن کی فائرنگ سے سال2015ء میں دو گرپوں کے درمیان فائرنگ ہورہی تھی پولیس پارٹی فوراًً موقع پرپہنچی تاہم گل گروپ کے فائرنگ سے اے ایس ائی سمیع اللہ خان زخمی ہوا تھا اشتہاریوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ پولیس کے سامنے خود گھٹنے ٹیک دئیے اور توبہ تائب ہوکراپنے آپ کو ایس ایچ اوڈاڈیوالہ وحید نورخان کے حوالہ کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناتھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع تک ریجن پولیس کی کاروائیاں جاری رہیگی عوام جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے پولیس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں

متعلقہ عنوان :