حکومت کی جانب سے ان ہاوس تبدیلی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

شاہد خاقان عباسی قائد ایوان کے فیورٹ، نئی ذمہ داریوں کیلئے رائے طلب کر لی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 جولائی 2017 19:55

حکومت کی جانب سے ان ہاوس تبدیلی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) حکومت کی جانب سے ان ہاوس تبدیلی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی کے باعث حکومت نے ان ہاوس تبدیلی کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی قائد ایوان کے عہدے کیلئے فیورٹ ہیں۔ شاہد خاقان عباسی سے نئی ذمہ داریوں کیلئے رائے طلب کر لی گئی ہے۔ نئے وزیراعظم بننے کی صورت میں وفاقی کابینہ میں بھی بڑی تبدیلی متوقع ہے۔