وزیرداخلہ چوہدری نثار صحت میں بہتری کے بعد پنجاب ہائوس آمد ، معمول کے دفتری امور نمٹائے، ڈاکٹروں کا مزید احتیاط کا مشورہ

جمعرات 20 جولائی 2017 20:25

وزیرداخلہ چوہدری نثار صحت میں بہتری کے بعد پنجاب ہائوس آمد ، معمول ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کمر کی تکلیف میں کمی اور صحت میں بہتری کے بعد پنجاب ہائوس پہنچ گئے ، معمول کے دفتری امور نمٹائے تاہم ڈاکٹروں نے مزید احتیاط کا مشورہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ چند روز سے کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا تھے جس پر ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم جمعرات کو کمر کی تکلیف میں کمی اور صحت کی بہتری کے بعد چوہدری نثار علی خان پنجاب ہائوس پہنچ گئے ۔

انہوں نے معمول کے دفتری امور نمٹائے ۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے پنجاب ہائوس آنے سے قبل نجی ہسپتال میں فالو اپ چیک اپ بھی کرایا تاہم ڈاکٹروں نے کہا کہ آپ ابھی مکمل صحتیاب نہیں ہوئے اس لئے اپنی صحت کا مکمل خیال رکھیں اور زیادہ دیر تک کام کرنے کے حوالے سے احتیاط برتیں ۔