وزیراعظم نے پانامہ کے معاملے پر ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے میں ’’ممکنہ حکومتی آپشنز‘‘ بارے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا، سرفہرست حتمی آپشن پر بھی مشاورت

اتحادی جماعتوں کا نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار ،حمایت کی یقین دہانی

جمعرات 20 جولائی 2017 20:25

وزیراعظم نے پانامہ کے معاملے پر ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ کے معاملے پر ملک کی موجودہ صورتحال کے ضمن میں ’’ممکنہ حکومتی آپشنز‘‘ کے بارے میں حکومتی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا، سرفہرست حتمی آپشن پر بھی مشاورت کی گئی ہے، اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں جمعیت علماء اسلام(ف)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (فنکشنل) اور مسلم لیگ (ضیائ)کے قائدین سے اپنی حالیہ ملاقاتوں میں ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال کے بارے میں ممکنہ حکومتی آپشنز پر اعتماد میں لیتے ہوئے ان سے مشاورت بھی کی گئی، اتحادی جماعتوں نے قائدین سے حتمی ’’ترجیح اول آپشن‘‘ پر بھی مشاورت کی۔

ذرائع کا دعویٰ اتحادی جماعتوں نے ملک کے موجودہ حالات میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے محمد نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیا ہے، ان جماعتوں نے وزیراعظم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے سلسلے میں مختلف تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔