خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 جولائی 2017 19:44

خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے شدید جھٹکے
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلسل دوسرے روز پشاور، سوات اور صوبے کے دوسرے شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت 4.2 گہرائی زیر زمین 128 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جا رہا ہے۔