اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، 13 ملزمان کو گرفتارکر لیا

36 کروڑ70 لاکھ مالیت کی334 کلو گرام چرس برآمد، 6 گاڑیاں بھی ضبط کر لیں

جمعرات 20 جولائی 2017 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے مختلف کاروائیوں کے دوران 36 کروڑ70 لاکھ روپے مالیت کی334 کلو گرام چرس برآمد کر کے 13 ملزمان کو گرفتارکر لیا اورملزمان کے زیر استعمال 6 گاڑیاں بھی ضبط کر لیںاے این ایف کوئٹہ نے تحصیل کلہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی کے قریب نسان کار سے 133 کلو گرام چرس برآمد کر لی تاہم ملزم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیادوسری کاروائی میں کلی خلجی کے قریب سپینی روڈ پر ٹویوٹا ہائی ایس سی128 کلو گرام چرس برآمد کر کے گاڑی میں سوار غلام نبی سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کر لیا،تیسری کاروائی سبزال روڈ کوئٹہ کے قریب قبرستان سے 5.5 کلو گرام چرس برآمد کر لی اے این ایف راولپنڈی نے جہلم میں واقع ایک گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مار کر31 کلوگرام چرس برآمد کر لی،دوسری کاروائی کے دوران جودانہ پٹرول پمپ للّہ روڈ جہلم کے قریب عبد الغفورسکنہ کرک سے 1.25 کلو گرام چرس ، جلالپور شریف پل پنڈدادنخان روڈ جہلم کے قریب محمد احسن سے 1.25 کلو گرام چرس اور ریور ویو روڈپر واقع گلگت ویگن اڈہ کے قریب مقامی منشیات فروش سے 430 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیااے این ایف لاہور نے وہاڑی روڈچوک شاہ عباس کے قریب محمد اظہر سے 500 گرام چرس ، ٹھوکر نیاز بیگ روڈ لاہور کے قریب ہارون بس سٹینڈ کے قریب ایک کرولا ایکس ایل آئی سے 8.4 کلو گرام چرس برآمد کر کے محمد بہادر اور تاج محمدساکنان صوابی کو گرفتار کر لیا،تیسری کاروائی میں موٹروے ٹول پلازہ فیض پور لاہور کے قریب کرولا ایکس ایل آئی کار سے 15 کلو گرام چرس برآمد کر کے ندیم سکنہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کر لیا،چوتھی کاروائی میں ثمینہ چوک ملتان روڈ ڈیرہ غازی خان کے قریب ہنڈا سوک کارسے 3 کلو گرام چرس برآمد کر کے ارشد سلیم سکنہ ڈیرہ غازی خان کو گرفتار کر لیا؂ادھراے این ایف پشاور نے کے کے ایچ روڈ ہری پور کے قریب ٹویوٹا کرولا سی6 کلو گرام چرس برآمد کر کے جاوید اقبال، حفیظ الرحمان اور شیر عالم ساکنان کوہستان کو گرفتار کر لیااے این ایف کراچی نے پرانا پٹرول پمپ خیر پور کے قریب کاروائی میں امیر شاہ سی800 گرام چرس برآمد کرلی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :