گھگر پھاٹک کے قریب پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر چار افراد ہلاک ایک شخص کوبچالیاگیا

جمعرات 20 جولائی 2017 20:20

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) گھگر پھاٹک کے قریب پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر چار افراد ہلاک ایک کوبچالیاگیا ہے تفصیلات کے مطابق گھگر پہاٹک کے بن قاسم کے علائقے میں پانی کی ٹینکی میں چار مزدور ظھور احمد تنویر احمد فیضان احمد اور محمد فیصل ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ چیخ پکار کے بعد مقامی لوگوں نے ایک شخص علی شاھ کو تشویش ناک حالت میں بچایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بن قاسم پولیس تھانے کے ایس ایچ او نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :