معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، گورنر سندھ محمد زبیر
انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام سے اقتصادی پہیہ مزید تیز ہو گا، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سے ملاقات کے دوران گفتگو
جمعرات 20 جولائی 2017 20:19
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے ، اس کی خوشحالی و ترقی سے پاکستان معاشی لحاظ سے مستحکم ہو رہا ہے ، وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، امن و امان کے قیام کے بعد شہر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو ر ہا ہے ، نجی سیکٹر کے فعال کردار سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ، کراچی ترقیاتی پیکج سے شہر کے حالات نہ صرف تبدیل ہو نگے بلکہ جدید دور کی سہولیات بھی عوام کو حاصل ہو نگی اس ضمن میں گرین لائن منصوبہ اس کی مثال ہے ، منصوبہ کے مکمل ہونے سے عوام کو سستی ، سہل، آرام دہ اور معیاری سفری سہولت حاصل ہو سکے گی ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے پینے کے صاف پانی کے میگا پروجیکٹ K-IV پر کام جاری ہے جبکہ لیاری ایکسپریس وے کے شمالی ٹریک پر بھی کام تقریباً مکمل ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی میٹروپولیٹن کا رپوریشن کے ساتھ مل کر شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرے گی ، کراچی کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے اس سے قبل شہر میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اہم ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے بعد قدرتی بندرگاہ کے حامل شہر کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی ، معاشی ترقی میں بھی مزید تیزی آجائے گی ، سنہری مستقبل کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں ، پہلے سے قائم ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی مزید سرمایہ کاری کررہی ہیں ، یہ خوشحالی کا دور ہے لیکن عوام تک اس کے ثمرات پہنچانے کے لئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اہم ثابت ہو سکتی ہے ۔ ملاقات میں ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی کراچی میں دلچسپی خوش آئند ہے جس سے شہر کے مسائل حل ہو نگے ، حالیہ بارشوں سے عوامی مشکلات سے آگاہ ہیں اس کے تدارک کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.