بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کیلئے پارٹی عہدیداران کے ناموں کا اعلان کر دیا

جمعرات 20 جولائی 2017 20:14

بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کیلئے پارٹی عہدیداران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کیلئے پارٹی عہدیداران کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ضلع پشین کے لیئے محمد انور آغا کو صدر، نادر خان کاکڑ کو جنرل سیکریٹری اور عنایت اللہ ترین کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع نوشکی کے لیئے محمد ابراھیم مینگل کو صدر، خدائے رحیم مجاھد کو جنرل سیکریٹری اور نثار احمد گورگیج کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع قلعہ عبداللہ کے لیئے نظر محمد کاکڑ کو صدر، ابراہیم کاکڑ کو جنرل سیکریٹری اور نصیر خان کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع کیچی بولان کے لیئے عبدالرشید ابڑو کو صدر، مسعود احمد رضی کو جنرل سیکریٹری اور محمد اسلم بوہڑ کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع صحبت پور کے لیئے سلمان کھوسہ کو صدر، محمد نواز کاکڑ کو جنرل سیکریٹری اور یار محمد گولہ کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع جعفر آباد کے لیئے وزیر احمد عمرانی کو صدر، گل محمد کھوسہ کو جنرل سیکریٹری اور علی گل سومرو کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع بارکھان کے لیئے میر دوست محمد کو صدر، ابرار کھیتران کو جنرل سیکریٹری اور زاھد شاہ کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع جھل مگسی کے لیئے ملک سیف لاشاری کو صدر، الاھی بخش کو جنرل سیکریٹری اور نثار احمد کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع ژوب کے لیئے عبدالقیوم مردانزئی کو صدر، شیخ عمران بابر کو جنرل سیکریٹری اور اسفند یار مندوخیل کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع شیرانی کے لیئے عبدالرزاق شیرانی کو صدر، شمس الرحمان کو جنرل سیکریٹری اور محمد یار شیرانی کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع لورا لائی کے لیئے حبیب الرحمان عبدالرحیم زئی کو صدر، خیر محمد نصرکو جنرل سیکریٹری اور امان اللہ اتمخیل کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع موسی خیل کے لیئے ظاہر خان موسی خیل کو صدر، حسن خان کو جنرل سیکریٹری اور غلام مصطفی زمری کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع قلعہ سیف اللہ کے لیئے نوابزادہ شیر شاہ جوگیزئی کو صدر، حیات کاکڑ کو جنرل سیکریٹری اور عبدالغفور کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع سبی کے لیئے غلام رسول سیالچی کو صدر، ملک جتک کو جنرل سیکریٹری اور سید اصغر شاہ کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع ہرنائی کے لیئے یاسین ترین کو صدر، ملک ماسٹر شنگل کو جنرل سیکریٹری اور شاھزیب بھٹو کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع کوہلو کے لیئے شہریار مری کو صدر، عبدالواسع کو جنرل سیکریٹری اور محمد صادق کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع ڈیرا بگٹی کے لیئے میر احمد جان کلپر بگٹی کو صدر، شاہ محمد بگٹی کو جنرل سیکریٹری اور معظم علی بگٹی کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع زیارت کیلیئے شیر محمد ڈومڑ کو صدر، منظور کاکڑ کو جنرل سیکریٹری اورجان محمد سرنزئی کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع پنجگور کے لیئے حاجی فاروق بلوچ کو صدر، محمد ہاشم جنرل سیکریٹری اور صغیر احمد کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع قلات کے لیئے عبدالواحد کو صدر، حاجی اصغر کو جنرل سیکریٹری اور کو علی احمد بلوچ اطلاعات سیکریٹری، ضلع کھاران کے لیئے شیرباز خان کو صدر، عبدالحامد ڈومکی جنرل سیکریٹری اور خالد شاہ کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع آواران کے لیئے عطااللہ میروانی کو صدر، میر سلام میروانی کو جنرل سیکریٹری اور عبدالمجید بلوچ کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع خضدار کے لیئے خالد محمود کو صدر، عبدالرحیم کو جنرل سیکریٹری اور سرفراز کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع واشک کے لیئے جاوید اقبال بادینی کو صدر، سلطان محمد جنرل سیکریٹری اور عبدالحامد کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع مستونگ کے لیئے محمد قاسم کو صدر، منظور احمد کو جنرل سیکریٹری اور سید رحیم شاہ کو اطلاعات سیکریٹری، ضلع لسبیلہ کے لیئے شریف پالاری کو صدر، خالد رونجھو کو جنرل سیکریٹری اور یوسف راہی کو اطلاعات سیکریٹری، اور ضلع تربت کے لیئے حاجی عبدالقدیر کو صدر، آغا گل کو جنرل سیکریٹری اور علی نواز کو اطلاعات سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مندرجہ بالا عہدیداران کی مقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے سیکریٹری برائے سیاسی امور جمیل سومرو کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔