ایاز صادق سے فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس کی ملاقات ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسپیکر کافرانس کی جانب سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبوں میں دلچسپی کا خیر مقدم

جمعرات 20 جولائی 2017 19:58

ایاز صادق سے فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس کی ملاقات ،دوطرفہ امور پر تبادلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وائس چیئرمین واسا چوہدری شہبازاحمد، مینیجنگ ڈائریکٹر واسا زاہد عزیز سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اسپیکر سردار ایاز صادق نے فرانس کی طرف سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کے منصوبوں میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو پینے کے صاف اور دیگر ضروریات کیلئے پانی کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے لئے 40فیصد ضروریات زیر زمین جبکہ 60فیصد ضروریات نہری پانی سے پوری کرنے کا منصوبہ ہے۔لاہورمیں 100کیوسک نہری پانی صاف کرنے کامنصوبہ ہے جبکہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ایک ہزار کیوسک نہری پانی صاف کرنے کاپلان ہے۔

متعلقہ عنوان :