جبری سے اسلام آباد جانے والی بارات کی گاڑی کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق، 7 زخمی ہو گئے

جمعرات 20 جولائی 2017 19:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) جبری سے اسلام آباد جانے والی بارات کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے، دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لورا روڈ ہلی کے مقام پر جیپ نمبر سی4009 گہری کھائی میں گرنے سے شیر ولد صادق اور واجد ولد رستم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ خرم ولد فواد، جمیل ولد گل زمان، نثار، یاسر ولد صادق، ارشد ولد صادق اور دو نامعلوم شدید زخمی ہوئے۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں اور فوت شدگان کو گاڑی سے نکالا جبکہ تمام زخمی پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :