آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کیوں ہاری ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی

ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ میں گروپنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیدیا،ٹیم میں آپریشن کلین اپ کی سفارش

جمعرات 20 جولائی 2017 19:38

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کیوں ہاری ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ جمع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان ویمن ٹیم ورلڈکپ میں تمام میچز ہارگئی،ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ میں گروپنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیاہے۔ہیڈکوچ نے پی سی بی کو کیا رپورٹ دی ہے،رپورٹ کے مطابق کپتان ثنا میر کی من مانی ٹیم کولے ڈوبی۔ٹیم کی سینئرز کرکٹرز جونیئرز کو دبا میں رکھتی ہیں۔کوچ نے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے 7 میچز کھیلے جن میں سے وہ ایک میچ میں بھی کامیابی حاصل نہیں کر پائیں اور پوائنٹ ٹیبل میں پاکستانی ویمن کی ٹیم کی پوزیشن آخری نمبر پر ہے ۔یاد رہے کہپاکستانی ویمن ٹیم نے 2009 میں صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد 2013 کیویمن ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں ایک بھی کامیابی نہیں سجا سکی تھی اس طرح قومی ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں لگاتار 14 شکستیں کھا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :