پاکستان پیپلز پارٹی آفس کلر کہار میں شہید شاہنواز بھٹو کی برسی منائی گئی

جمعرات 20 جولائی 2017 19:38

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آفس کلر کہار میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے چھوٹے بیٹے شہید شاہنواز بھٹو کی23ویں برسی منائی گئی۔

(جاری ہے)

سابقہ نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب ملک ناصر حطار نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں خطاب کرتے ہوئے ملک ناصر حطار نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور جمہوریت کی خاطر جیلیں کاٹیں اور خوشی خوشی موت کو گلے لگایا۔ ہمیں فخر ہے ہم پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں۔تقریب میں ملک حسن اختر، ملک نعیم، ضیغم عباس، اظہر علی، حسنین مجبتیٰ، اشفاق احمد، نذیر حسین نے بھی شرکت کی۔ آخر میں شہداء کیلئے کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔