قصبہ مگھال میں موٹر سائیکل پر جعلی نمبرپلیٹ لگانے والا شخص گرفتار

جمعرات 20 جولائی 2017 19:38

قصبہ مگھال میں موٹر سائیکل پر جعلی نمبرپلیٹ لگانے والا شخص گرفتار
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) قصبہ مگھال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں موٹر سائیکل پر جعلی نمبرپلیٹ لگانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

خالد شبیر اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور نے استغاثہ دیا کہ ملزم وہاب الحسن ولد محمد آصف سکنہ بادشاہ پور نے اپنے موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی جس کو گرفتار کر لیا گیا۔سب انسپکٹر سجاول خان نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔