دھرابی کے قریب ہائی ایس کی ایمبولینس کو ٹکر، ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی

جمعرات 20 جولائی 2017 19:37

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) دھرابی کے قریب ہائی ایس کی ایمبولینس کو ٹکر، ایمبولینس میں موجود ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ہائی ایس ڈرائیو رکی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بابر حسین ولد صاحب خان سکنہ چکوالیاں نے درخواست دی کہ وہ ایمبولینس CHG-10سٹی ہسپتال تلہ گنگ سے مریض راولپنڈی لے جا رہا تھا ، دھربی کے قریب ہائی ایس نمبریہRIP -1465 کو ڈرائیور امان اللہ نہایت غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آئے اور ایمبولینس کو ٹکر ماری جس سے گاڑی کا کافی نقصان ہوا اور اندر بیٹھے محمد اسلم کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ اے ایس آئی ارشد عباس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔