صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود خاں کی زیر صدارت جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 20 جولائی 2017 19:35

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود خاں کی زیر صدارت جشن آزادی کی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود خاں کی زیرصدارت گزشتہ روزیہاں سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں جشن آزادی2017 ء کی تقریبات کے انعقاد کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر سپورٹس جہانگیر خانزادہ ،سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک،ڈی جی لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمداور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ سپورٹس نے ہاٹ ایئر بلون اور پیرا گلا ئیڈنگ کے حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ اسی طرح ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نے بھی اپنے انتظامات مکمل کر لئے ہیں-صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے اپنی اپنی رپورٹس سیکرٹری سکولز کو جمع کرائیں اور بروز ہفتہ کو منعقدہ حتمی اجلاس میںچیف سیکرٹری بھی شرکت کریں گے - صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 14اگست کو مساجد و دیگر عبادت گاہوں میں پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جبکہ8 اگست سے 14اگست تک جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :