الیکشن کمیشن تمام تر مشکلات کے باوجود انتخابی عمل کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کے نفاذ کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے

ریجنل الیکشن کمشنر عبدالحفیظ ایبٹ آبادکا ووٹ کے استعمال سے متعلق آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب

جمعرات 20 جولائی 2017 19:35

الیکشن کمیشن تمام تر مشکلات کے باوجود انتخابی عمل کو بہتر بنانے کیلئے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) الیکشن کمیشن اپنی تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے انتخابی عمل کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کے نفاذ کے علاوہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نئے اقدامات کر رہا ہے، آئندہ انتخابات کیلئے کم از کم 65 فیصد کے حصول کیلئے ووٹرز ٹرن آئوٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے ووٹرز میں ووٹ کے لازمی استعمال کا شعور بیدار کرنے اور خصوصاً دہی علاقوں میں خواتین ووٹرز کے اندراج کیلئے خصوصی مہم شروع کی گی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ریجنل الیکشن کمشنر ایبٹ آباد عبدالحفیظ نے عوام میں ووٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کی غرض سے ایک آگاہی واک کے آغاز پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

واک گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3 سے لیکر پریس کلب ایبٹ آباد تک منعقد کی گئی جس کے شرکاء سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے بتایا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کیلئے ان میں ووٹ ڈالنے کی ذمہ داری کا شعور بیدار کرنے کی خصوصی مہم کے علاوہ دیگر ضروری اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں جن میں نئے ووٹروں کے اندراج کیلئے ان کے شناختی کارڈ بنانے میں خصوصی سہولیات فراہم کرنا بھی شا مل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن علاقو ں میں خواتین ووٹروں کی رجسٹریشن 40 فیصد سے کم ہے وہاں نادرا کی موبائل ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں، الیکٹرول سسٹم کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس طرح کے جدید اور ناگزیز اقدامات سے ہر نیا الیکشن گذشتہ الیکشن سے بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ عبدالحفیظ خان نے کہا کہ جمہوریت چونکہ دیگر عوامل کے علاوہ عوام کی شراکت داری سے وجود میں آئی ہے جو ووٹ کی صورت میں کی جاتی ہے اس لئے الیکشن کمیشن جمہوریت کے استحکام اور بہتر نمائندوں کے انتخاب کیلئے عوامی شراکت داری کو یقینی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :