صوبائی پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کا اجلاس، شرکاء کا متفقہ طور پر حکومت سے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی منظوری کا مطالبہ

جمعرات 20 جولائی 2017 19:35

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) صوبائی پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کے صوبائی ایگزیکٹوممبران کا اجلاس صوبائی صدر بن امین کے سربراہی میں منعقد ہوا جس میںاجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر حکومت سے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صوبائی پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر بن امین کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر اول پیر اقبال سمیت کابینہ کے دوسرے ممبران نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے صوبائی حکومت سے ہیلتھ پروفیشنل الائونس سمیت ریٹائرڈ سن کوٹہ ،ڈییتھ ایمپلائمنٹ کوٹہ اور میڈیکل الائونس میں اضافی کی منظوری کے مطالبات پیش کیں ،اس موقع پرتنظیم کے صوبائی صدر اول پیر اقبال نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاصوبائی حکومت فوری طور پر پیرامیڈکل کے کلاس فور ملازمین کے ہیلتھ پروفیشنل الاونس کے منظوری کے ساتھ ریٹائرڈ سن کو ٹہ ،ڈیتھ ایمپلائمنٹ کوٹہ سمیت ملازمین کے میڈیکل الائونس میں مہنگائی کے تناسب کے حساب سے اضافہ کرے ،اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم کی جانب سے ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد ایک عرصہ سے جاری ہے اور ملازمین کے جائز حقوق کے لئے کئی مرتبہ اضلاع اور صوبائی سطح پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ہیں لیکن موجودہ صوبائی حکومت غریب درجہ چہارم ملازمین کے مسائل کے حل کی طرف توجہ نہیں دے رہی لیکن ہمارے مطالبات کی منظوری تک ملازمین کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی اور اگر ہمارے مطالبات فوری طور پر منظور نہ کئے تو پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن درجہ چہارم صوبہ بھر میں ہسپتالوں کو بند کرکے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی ۔