این اے 260کے ضمنی الیکشن میں انجینئر محمد عثمان بادینی کی کامیابی جے یوآئی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، مولانا سید گوہر شاہ

جمعرات 20 جولائی 2017 19:33

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ این اے 260کے ضمنی الیکشن میں جے یوآئی کے امید وار انجینئر محمد عثمان بادینی کی کامیابی جے یوآئی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے وہ بروز جمعرات اپنے بیان میں کہہ رہے تھے کہ بلو چستان کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اور نام نہاد تبدیلی اور قوم پرست عناصر کے جھانسے میں نہیں آئے ، بالاخر ضمنی الیکشن میں وہ سیٹ بھی جے یوآئی کی جھولی میں ڈال دی جو 2013کے الیکشن میں ایک قوم پرست جماعت کو دی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کا اس ضمنی الیکشن میں جو بر اخشر ہوا وہ ہر ایک کیلئے نوشتہ دیوار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے مدبرانہ پالیسیوں کے نتیجے میں اب بہت جلد تبدیلی آئیگی اور حقیقی تبدیلی کے دعویدار صرف جے یوآئی ہے ۔ انہوں نے این اے 260کے عوام اور کامیاب امیدوار عثمان بادینی کو اپنی طرف سے مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :