یونین کونسل محمد ناڑی میں جانوروں کے گل گھوٹو بیماری کیخلاف ویکسین مہم کیلئے کیمپ کا اہتمام،500 جانوروں کو ٹیکے لگائے گئے اور کا شتکاروں کی بیماری سے متعلق بھی آگاہی دی گئی

جمعرات 20 جولائی 2017 19:33

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) یونین کونسل محمد ناڑی میں جانوروں کے گل گھوٹو بیماری کے خلاف ویکسین مہم کے سلسلے میں ایوان زراعت خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر حاجی ظاہر خان وردگہ کے حجرے میں کیمپ کا اہتمام ا جس کے لئے لائیو سٹاک کے ڈاکٹر حنیف کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم نے علاقے کے 500جانوروں کو ٹیکے لگائے ، مہم میں کا شتکاروں کو بیماری سے متعلق آگاہی بھی دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ موجود مہم حاجی ظاہر خان وردگہ کے کال کے بعد شروع کی گئی ہے جس کیلئے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر گلزار احمد خان نے واضح ہدایات دی تھی ۔