ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں میں 12سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ظالمانہ اقدام ہے، پیرکو ایکسیئن ٹیسکو دفتر کے سامنے دھرنا دینگے ، واپڈا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہسپتال کو مجبوراً بند کرنا پڑ ا،پریس کانفرنس میں ڈاکٹر وںنے ڈیڈلائن دیدی

جمعرات 20 جولائی 2017 19:33

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کے ڈاکٹرعاشق،ڈاکٹر فیروز شاہ ،ڈاکٹر خیال ولی ،ڈاکٹر لیاقت ،ڈاکٹر راسم شاہ ،ڈاکٹرعارف اللہ و دیگر نے دھمکی دی ہے کہ وہ آئندہ پیر کے روز سے ایکسئین ٹیسکو کے دفتر کے سامنے دھرنا دینگے اور مسئلے کے حل تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لنڈی کوتل پر یس کلب میں کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہسپتال میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ظالمانہ اقدام ہے انہوں نے ہسپتال بند نہیں کیا بلکہ ایکسئین ٹیسکو فاٹا اکرام اللہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہسپتال کو مجبوراً بند کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ انہوں نے چار دن مسلسل احتجاج کیا لیکن ان کی فریاد نہیں سنی گئی ڈاکٹروں نے ایکسئین فاٹا پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنی کرپشن کے لئے ہسپتال کا میٹر ہسپتال کے بجائے گریڈ اسٹیشن میں لگا دیا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ مذکرات کئے اور بعد میںٹیسکو حکام اور پولیٹیکل انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے مابین مذکرات ہو ئے لیکن ٹیسکو حکام نے ایک ہی بات بھی نہیں مانی اور بتا یا کہ صرف وہ ڈاکٹروں کو تنگ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹا کے کسی ہسپتال میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی صرف خیبر ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل میں لوڈشیڈنگ کر ناظلم اور زیادتی ہے بلکہ وہ سالانہ ستر لاکھ سے اسی لاکھ روپے تک بجلی بل کی مد میں جمع کرتے ہیں جبکہ ڈاکٹر ز بنگلوں ،کواٹر ،نر سنگ ہاسٹل کی ماہا نہ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے علیحدہ فیکس بل جمع کرواتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں کروڑوں روپے کی ویکسئین پڑی ہیں ویکسئین بچانے کے لئے ان کو مسلسل بیس گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی لازمی ہے ڈاکٹر وں نے ایکسئین ٹیسکو فاٹا پر الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ ایکسئین فاٹا نے ہسپتال کی بجلی فروخت کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے ہسپتال کامیٹر گریڈ میں لگا دیا ہے وہ فوری طور پر ہسپتال کا میٹر ہسپتال میں نصب کر یں پھر بل پر بات کر ینگے انہوں نے ممبر قومی اسمبلی اور گورنر خیبر پختونخوا ااقبال ظفر جھگڑا سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال پر ظالمانہ لوڈشیڈنگ گز شتہ آٹھ مہینوں سے شروع ہے لہذا فوری نوٹس لے کر مسئلے کو حل کریں تاکہ غریب عوام اور مریض مذید اذیت سے بچ سکیں۔