اسحاق ڈار نے کی جانب سے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع

دبئی کے شیخ نہیان المبارک النہیان کے تین خطوط پیش کر دیئے، نیب اور ایف بی آر کی خط و کتابت گوشواروں کی تفصیلات بھی شامل

جمعرات 20 جولائی 2017 19:31

اسحاق ڈار نے کی جانب سے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کراتے ہوئے دبئی کے شیخ نہیان المبارک النہیان کے تین خطوط پیش کر دیئے ہیں، جمعرات کو اسحاق ڈار کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں نیب اور ایف بی آر کی خط و کتابت گوشواروں کی تفصیلات بھی شامل ہیں جبکہ اسحاق ڈار کی جانب سے عدالتی آبرزوشن پر بھی تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقامی اثاثوں میں غیر ملکی کمائی ضم ہو گئی جبکہ مل میٹل کمپنی سے کبھی کوئی رقم لی ہے نہ دی ہے، اس طرح دبئی کے شیخ کے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 16جولائی2002سے 15جولائی 2003تک اسحاق ڈار کو 25لاکھ پاؤنڈ ادا کیے،16جون 2003سے 15جون2004تک 27لاکھ 50ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی بھی اسحاق ڈار کو کی گئی 10جون 2004سے 15جون 2005تک 29لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ ادا کیے گئے، اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ میں اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کراتے ہوئے جواب دیا ہے کہ انہوں نے 2009میں831.68ملین کے اثاثے ظاہر کیے۔