لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح پانامہ کیس سے عوامی توجہ ہٹانے کی سازش ہے،خورشید شاہ

جمعرات 20 جولائی 2017 19:31

لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح پانامہ کیس سے عوامی توجہ ہٹانے کی سازش ہے،خورشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کی جانب سے لواری ٹنل منصوبے کے افتتاح کو پانامہ کیس سے عوامی توجہ ہٹانے کی سازش قرار دے دیا، سید خورشید شاہ نے جمعرات کو لواری ٹنل افتتاح پر لاعمل کے طور پر اپنے دیئے گئے یاک بیان میں کہا کہ نواز شریف نامکمل منصوبوں کا جلد از جلد افتتاح کرکے لوگوں کی توجہ پانامہ کیس سے ہٹانہ چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ تمام کوششیں ہے سود مندثابت نہیں ہوں گی، کیونکہ عدالت عظمیٰ میں وزیراعظم کی اپنے پورے خاندان سمیت چوری پکڑی گئی ہے اور توقع رکھی جا سکتی ہے کہ ان کے اقتدار کی کشتی بہت جلد ڈوبنے والی ہے۔۔