لاہور کے باسی کیمیکل اور دیگر اجزاء سے بنا جعلی ددوھ پینے سے بچ گئے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈائون کرتے ہوئے جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ہزار لیٹر تیار جعلی دودھ ، 10ہزار لیٹر خا م مال برآمد، تمام مشینری اکھاڑ کر ضبط کر لی گئی ناقص صفائی، مضر صھت اجزاء کے استعمال پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے، وارننگ نوٹس جاری

جمعرات 20 جولائی 2017 19:29

لاہور کے باسی کیمیکل اور دیگر اجزاء سے بنا جعلی ددوھ پینے سے بچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں ملتان روڈ پر جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی دودھ کی بھاری مقدار پکڑ لی گئی۔

اے ڈی جی آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دیہی علاقے میں چھپ کر کام کرنے والی فیکٹری میں گاڑی میں ڈلیوری کے لیے 5ہزار لیٹر جعلی دودھ تیار تھا۔ جعلی دودھ کی تیاری میں استعمال کی جانے والی جانوروں کی چربی کی بھاری مقداربھی برآمد کر لی گئی۔ کوکنگ میں استعمال ہونے والا کوکنگ آئل بھی دودھ کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

رافیعہ حیدرنے مزید بتایا کہ جعلی دودھ تیار کرنے والی تمام مشینں ضبط کر لی گئیں ہیں۔ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے ملاوٹ کرنے والوں کی تمام مشینری ضبط کر لی جاتی ہے تاکہ وہ کسی صورت ملاوٹ کا کام جاری نہ رکھ سکیں۔مزید کاروائیوں میںنیسپک ہائوسنگ سوسائٹی میں واقع راحت ڈپارٹمنٹل سٹور؛ٹیمپل روڈ پر کراچی ریڈ راک بھاٹی گیٹ پر کراچی النصیب بریانی،مدنی مِلک شاپ،شیرربانی مِلک شاپ،سًن شائن بیکری پر چھاپے کے دوران احاطے کی صفائی کے نامناسب انتظام ہونے،اشیاء خورد و نوش کوڈھانپے بغیر رکھنے،ملازمین کے میڈیکل سر ٹیفیکٹ موجود نہ ہونے،وارکنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور کھلے کوڑا دان کے موجود ہونے،استعمال شدہ برتنوں کو سًرف سے واش کرنے،خراب سبزیوں کا استعمال کرنے،زنگ آلودہ فریزر میں اشیاء خوردونوش کو محفوظ کرنے اور حشرات کے خاتمے کے ناقص انتظام پر 0 6 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ٹکسالی گیٹ پر واقع عارف سوڈا واٹر ،مدنی کریانہ سٹور،چیمہ سویٹس اینڈ بیکرز،حاجی پان شاپ،ظہور شہید ہوٹل ،عاشق سنز چکن سیل سینٹر بھاٹی گیٹ پر نعیم سٹور،وحید کولڈ کارنر،وحدت روڈ پر شملہ بیکرز؛تاجپورہ روڈ پر واقع پپوپان شاپ،طفیل کریانہ سٹور،تھری سٹار مِلک شاپ،حق پان شاپ،عارف برادرزجنرل سٹور،طاہر پان شاپ،اے آر پکوان سنٹر ،شہباز دہی بھلے،فرید نان شاپ،ارشاد پان شاپ،شادباغ میں طیب مِلک شاپ اورحافظ سویٹس اینڈ بیکرزپر معائنہ کے دوران حشرات کے خاتمے کے نظام کو بہتر بنانے،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکٹ بنوانے اور فوری ای لائسنس بنوانے کے نوٹس جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :