ٹیکنیکل ایجوکیشن کمپری ہینسو پلان کے مطابق پنجاب بھر میں اقدامات کو یقینی بنایاجا رہا ہے‘رانا مشہود خاں

ٹیچر ٹریننگ پر بھرپور زور دیا جائے تاکہ آنیوالی نسلیں بہتر پاکستان کی ضامن بن سکیں‘صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن

جمعرات 20 جولائی 2017 19:29

ٹیکنیکل ایجوکیشن کمپری ہینسو پلان کے مطابق پنجاب بھر میں اقدامات کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود خاں کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایس اینڈ جی اے ڈی کے کمیٹی روم میں تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنکل ایجوکیشن چائنہ کے الحاق سے پنجا ب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںٹیوٹا ،پی وی ٹی سی،جی آئی وی،سکولز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمپری ہینسو پلان کے مطابق پنجاب بھر میں اقدامات کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔اس حوالے سے پی وی آئی سی اور ٹیوٹا کو ذیادہ ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔دونوں اداروں کو بالترتیب 30,30سکول دیئے جا رہے ہیں ،جس میں لیب بنانے ،تما م ضروری مشینری کی دستیابی وغیرہ کو یقینی بنانے میں اپنا اپنا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ چائنہ کے الحاق سے پنجاب بھر میں سکلز ڈیویلپمنٹ پر کام جاری ہے اور مستقبل میں مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کریکلم کو مزید بہتر کرنے کے ساتھ وقت کی ضرورت ہے کہ ٹیچر ٹریننگ پر بھرپور زور دیا جائے تاکہ آنیوالی نسلیں بہتر پاکستان کی ضامن بن سکیں۔انہوں نے 100کمپری ہینسو ہائی سکولوں کو مختلف اضلاع میںووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں تبدیل کئے جانے اور پنجاب میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام بے شک پاکستان کے بہترین مستقبل کی بنیاد ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :